اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے جانوروں کے اسپتال میں پالتو کتے کی ہلاکت کے معاملے پر ڈاکٹر کی ضمانت منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پالتو کتے کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی اور ملزم ڈاکٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے جسمانی ریمانڈ کی بجائے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزم کے وکیل نےجوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے پر درخواست ضمانت دائر کر دی اور استدعا کی کہ مقدمے میں لگی دفعات قابل ضمانت ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔
اس موقع پر عدالت نے ملزم ڈاکٹر کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔