• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے آٹے کی امداد آئی ہی نہیں، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سوشل میڈیا پر امدادی سامان کی پاکستان میں دکانوں پر فروخت کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ سے آٹے کے تھیلوں کی کوئی امداد آئی ہی نہیں، سوشل میڈیا پر اس بارے میں خبریں جعلی ہیں۔

یاد رہے کہ آٹے کی ایک امدادی بوری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے پروپیگنڈا کیا گیا تھا اور یہ تاثر دیا گیا کہ غیرملکی امدادی سامان پاکستان میں دکانوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

اس تصویر کو چند گھنٹوں کے اندر اندر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو 600 سے زائد مرتبہ ٹیگ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر یو این سیکریٹری جنرل سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے کیوں کہ امداد دکانوں پر جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید