وائس چانسلر (وی سی) گومل یونیورسٹی نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی طرف سے دھمکی آمیز واٹس ایپ پیغامات ملنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
وائس چانسلر نے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی طرف سے واٹس ایپ پیغامات پر مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ میڈیا کے ذریعے بھی علی امین گنڈاپور نے توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں۔
وی سی نے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ مجھ پر جھوٹی الزام تراشی کی جا رہی ہے اور میرے خلاف عوام کو اکسایا جا رہا ہے۔
وی سی گومل یونیورسٹی نے ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کہ کار سرکار میں مداخلت پر علی امین کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
سنڈیکیٹ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا ہے۔