پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید 90 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 89 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 606 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 822 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 14 ہزار 663 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 3 لاکھ 84 ہزار 531 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔