• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی پانی میں مون واک کرنے کی ویڈیو وائرل


بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جےدیپ گوہل نے اپنے منفرد ٹیلنٹ سے سب کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے۔

جے دیپ نے پانی میں الٹا ہوکر مون واک کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جے دیپ پانی میں موجود ہیں اور پانی میں رکھے اسنوکر ٹیبل پر مون واک کر رہے ہیں، ویڈیو نے توجہ تب سیمٹی جب نوجوان نے پانی میں الٹا ہو کر مون واک بہت مہارت سے کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے بغیر آکسیجن سلینڈر کے مون واک کی جس کے بعد جےدیپ کو ہیڈرو مین آف انڈیا کا لقب دیا جا رہا ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ نوجوان شہرت یافتہ گلوکار و ڈانسر مائیکل جیکس کا مداح ہے اور ان کے مشہور گانے اسموتھ کریمنل پر نوجوان نے مون واک کی ہے۔