• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سے ارکان نے لانگ مارچ پر مشاورت نہ کرنے کی شکایات کیں۔ 

ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر نے بغیر مشاورت 27 ستمبر کی کال دی۔ سہیل آفریدی نے اسٹریٹ موومنٹ پر پنجاب کے چار ریجنز سے مشورہ مانگا۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نارتھ پنجاب نے سہیل آفریدی کی اسٹریٹ موومنٹ کے خلاف موقف رکھا جبکہ جنوبی پنجاب سے ارکان نے سہیل آفریدی کو اسٹریٹ موومنٹ میں بلانے کا فیصلہ کیا۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فردوس شمیم نقوی نے لانگ مارچ پر حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ 

اجلاس میں پنجاب سے مرکزی رہنماؤں کی عدم شرکت اور غیرحاضری پر ارکان نے تشویش کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید