بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے گزشتہ روز اپنی 72 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ان کے سوتیلے بیٹےفرحان اختر نے ان کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔
فرحان اختر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شبانہ اعظمی کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب سے ایک یادگار تصویر شیئر کی۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو‘۔
اُنہوں نےمزید لکھا کہ’جب سے میں نے فلم پرورش دیکھی ہے تب سے آپ کے ڈانس کا دیوانہ ہوں اور اس لمحے کی قدر کرتا ہوں جب بلآخر ہمیں ایک ساتھ ڈانس کرنے کا موقع ملا‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ شبانہ اعظمی، مشہور بھارتی مصنف جاوید اختر کی دوسری بیوی ہیں۔