لاہور ( نیوزرپورٹر )وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت عدالت نے مزید 30ستمبر تک ملتوی کر دی،بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے ،اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے سماعت کی، شریف فیملی کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو اپنے دلائل میں کہا کہ اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی ،صفحہ مثل پر کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ،یہ بریت کا کیس ہے ،آئندہ سماعت پر میں تفصیلی دلائل دونگا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس چالان میں نامزد کیا ۔