• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی، حکومت آزاد کشمیر سو رہی ہے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان، آزادکشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈرو وزیر محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی، وہ کشمیر کی شناخت تبدیل کرنے کے لیے اپنی طاقت استعمال کر رہا ہے، ہندوئوں کو شہریت اور جائیداد الاٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، لیکن حکومت آزاد کشمیر سو رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں آزادکشمیر حکومت اور حکومت پاکستان صرف مذمتی حد تک بیان بازی نہ کریں، بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے عملی جدجہد کریں، مظلوم کشمیری عوام کے لیے اقوام متحدہ سمیت او آئی سی اور یورپی اسمبلیوں میں احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کی روشنی دکھانا ہو گی۔
ملک بھر سے سے مزید