• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی یوٹیوب تخلیق کاروں کی عالمی سطح پر پذیرائی، 2025 میں ریکارڈ کامیابیاں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستانی یوٹیوب تخلیق کاروں کی عالمی سطح پر پذیرائی، 2025میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 95ہزار سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلز نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرلیا، یو ٹیوب کے مطابق 13 ہزار سے زائد پاکستانی چینلز کے سبسکرائبرز ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے، ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی یوٹیوب چینلز نے ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کئے،پاکستانی یوٹیوب مواد کا 60 فیصد سے زائد واچ ٹائم بیرونِ ملک ناظرین پر مشتمل ہے ، پاکستانی تخلیق کار عالمی ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں ، کنیکٹیڈ ٹی وی پر پاکستانی لانگ فارم اور ہائی کوالٹی مواد کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ،ڈرامہ ریویوز، فوڈ ولاگز، ٹریول شوز اور پوڈکاسٹس پاکستانی یوٹیوب کی پہچان بنے،اس دوران ایجوٹینمنٹ مواد میں نمایاں اضافہ، مالی اور معاشی آگاہی کو فروغ ملا۔

ملک بھر سے سے مزید