• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

نیویارک میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ کی ملاقات ہوئی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائڈ لائن میں دونوں عالمی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس موقع پر یائر لیپڈ نے لاپتہ اسرائیلیوں اور انکی واپسی کا معاملہ اٹھایا اور ایران سے متعلق اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کے معاملے پر دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ تھے۔ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ترک صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ 

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید