• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی، ایک لیٹر پیٹرول 1.65 پاؤنڈ کا ہوگیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آگئی، وہاں اب ایک لیٹر پیٹرول 1.65 پاؤنڈ کا ہوگیا ہے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ڈپارٹمنٹ فار بزنس، انرجی اینڈ انڈسٹریل اسٹریٹیجی کے شائع کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو ایک لیٹر پیٹرول کی اوسط قیمت 1.65 پاؤنڈ تھی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیر کو ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 1.85 پاؤنڈ تھی۔ اس طرح 16 مئی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی یہ سب سے کم قیمتیں ہیں۔ اب 55 لیٹر فیملی پیٹرول کار بھرنے کی لاگت میں 14 پاؤنڈ سے زیادہ کمی کی گئی ہے۔ 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیزل ماڈلز میں ایندھن بھرنے کی لاگت تقریباً 10 پاؤنڈ کم ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید