• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: جوئے کا نشہ جانیں لینے لگا، آن لائن بیٹنگ میں 1 لاکھ ہارنے پر نوجوان کی خودکشی

بھارتی ریاست تلنگانہ میں آن لائن بیٹنگ ایپلیکیشن پر رقم ہارنے کے بعد 18 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم کو ایک بیٹنگ ایپ کے ذریعے تقریباً 1 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا، شدید ذہنی دباؤ کے باعث وکرم نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

وکرم کی حالت بگڑنے پر والدین فوری طور پر اسے اسپتال لے گئے تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ایک ایسا ہی واقعہ حیدرآباد  شہر میں بھی پیش آیا تھا جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے آن لائن بیٹنگ ایپلیکیشن پر بڑھتے قرض کے سبب اپنی جان لے لی تھی۔

موت کے وقت ٹیکسی ڈرائیور پر تقریباً 15 لاکھ روپے کا قرض تھا۔ قرض کی واپسی کے دباؤ میں اس نے بھی زہر پی لیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت بھر میں آن لائن بیٹنگ ایپلیکیشن کے استعمال میں تشویش حد تک اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید