لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈی ایچ اے کی جانب سے شہری کی زمین ہتھیانے پرسول عدالت کے فیصلے کےخلاف مختار بی بی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سول جج نے اچھا فیصلہ نہیں دیا، سول عدالتیں اپنے پرانے طریقے پرہی کام کررہی ہیں۔