• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز کے 350 سے زائد کیسز، 250 سے زائد بچوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف، محکمہ صحت کی تصدیق

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں ایچ آئی وی ایڈز کے 350سے زائد کیسز کا ہولناک انکشاف، 250سے زائد بچے مبتلا، محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایچ آئی وی ایڈز کے 350سے زائد کیسز کا انکشاف ہوا ہے جن میں کم عمر بچوں کی تعداد 250 سے زیادہ بتائی جارہی ہے، جیکب آباد ضلع میں ایچ آئی وی ایڈز کے 350کیسز کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجیکب آباد نے بھی تصدیق کردی ہے۔ ملنے والی اطلاعات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کی ایک یونین کونسل محمد پور اوڈھو میں 250سے زیادہ بچوں کے ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے جبکہ اس کے علاوہ ضلع بھر کے دیگر علاقوں میں بھی 100سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جیکب آباد ڈاکٹر عبدالغفار رند نے رابطہ کرنے پرکیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے 350 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ایچ آئی وی پازیٹیو آئی ہے وہ زیر علاج ہیں، انہوں نے بتایا کہ گڑہی خیرو کی یونین کونسل محمد پور اوڈھو میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ڈی ایچ او کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کی یونین کونسل محمد پور اوڈھو لاڑکانہ کے شہر رتوڈیرو سے منسلک ہے اور یونین کونسل محمد پور اوڈھو کے لوگ اکثر علاج کے لیے لاڑکانہ اور رتوڈیرو جاتے ہیں اور یہ مرض سرنج کے ذریعے بچوں میں منتقل ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید