• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کے ٹوئٹ پر جون ایلیا کا مصرعہ وائرل

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ٹوئٹ کے جواب میں جون ایلیا کا مصرعہ ایک بار پھر وائرل ہو گیا۔

بی سی سی آئی نے کھیل میں پاکستان دشمنی نئی نسل میں منتقل کرنا شروع کر دی، انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ ملانے کی روایت کو ایک بار پھر توڑا۔

دبئی میں انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی عبرت ناک شکست سے متعلق بی سی سی آئی نے ٹوئٹ کیا، جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر ہارنے کا ذکر کیا۔

بی سی سی آئی کے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست ہوئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ سے چند ہی گھنٹوں میں 1 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے جیتنے والی ٹیم کا نام پوچھ لیا۔

’جیو نیوز‘ کے سینئر صحافی حامد میر نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ سے استفسار کیا کہ  کس نے ہرایا، کوئی نام؟

ایک صارف نے بی سی سی آئی سے جون ایلیا کی شاعری کے ذریعے یہی سوال اٹھایا کہ آپ، وہ، جی مگر یہ سب کیا ہے، تم میرا نام کیوں نہیں لیتیں۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے بھارتی بورڈ کے ٹوئٹ پر تبصرے میں لکھا کہ  کس نے ہرایا۔۔۔ کوئی نام ۔۔۔ نام یاد رکھنا، پاکستان۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید