پاکستان کرکٹ بورڈ نے نامناسب رویے پر بھارتی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کو اشتعال دلاتے رہے، اس سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انڈر 19 ایشیاء کپ میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے دی، پاکستانی بلے بازوں نے 50 اوور میں 347 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔
پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے 172 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جواب میں پوری بھارتی ٹیم 156 رنز پر سمٹ گئی۔
پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے چیئرمین اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کی۔
محسن نقوی نے فائنل کے ہیرو سمیر منہاس کو گلے لگایا، فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے کھلاڑی محمد شایان کی اسپتال میں عیادت کی۔