• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ؕسری لنکا میں ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 70 فیصد اضافہ

کولمبو(جنگ نیوز)سری لنکامیں مہنگائی کی شرح 70 فیصد اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 70اعشاریہ2فیصد رہی۔ انڈیکس کے مطابق اگست کے دوران اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں 84 اعشاریہ 6فیصد جبکہ نان فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں 57اعشاریہ 1یصد اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کوغلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی عدم استحکام کا سامنا ہے، ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث ملکی معیشت بدترین صورتحال سے گزر رہی ہے۔کورونا وبا کے بعد معاشی سست روی نے سری لنکا میں بنیادی اشیائے خوردنوش کی درآمد سمیت پیٹرولیم مصنوعات ،دواؤں اور پیداوری شعبہ کو متاثر کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید