• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ سے طلاق کے بعد فیروز اور سجل کے تعلق سے متعلق نیا انکشاف

کولاج، فائل فوٹو
کولاج، فائل فوٹو

سابقہ اہلیہ، علیزے سے طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کا اداکارہ سجل علی سے پرانے تعلق سے متعلق نیا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ فیروز خان اور سجل علی ایک گہرے رشتے میں منسلک تھے، اس فنکار جوڑی نے ایک ساتھ فلم اور ڈراموں میں بھی کام کر رکھا ہے۔

گزشتہ برسوں نامعلوم وجوہات کی بِنا پر سجل علی اور فیروز خان میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد فیروز خان نے علیزے اور سجل علی نے اداکار احد رضا میر سے شادی کر لی تھی۔

اب ایک پروگرام کے دوران انٹرٹینمنٹ صحافی و میزبان مومن اور ایمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور فیروز خان کے بریک اپ کے دوران بھی ایسی ہی خبریں سامنے آئی تھیں کہ فیروز خان سجل علی پر ہاتھ اٹھاتے تھے۔

ایمان کا اپنے شو کے دوران بتانا ہے کہ 21 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران علیزے سلطان نے عدالت کو بتایا کہ فیروز خان گزشتہ چار سال سے تشدد کر رہے تھے۔

میزبان کے مطابق علیزے نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ایک بار فیروز نے اُن پر پستول بھی تان لیا تھا اور انہوں نے اُس دن علیحدگی کا سوچ لیا تھا، بیٹے کے بیمار ہونے پر بھی فیروز خان اسپتال آنے کے بجائے جواب دیتے تھے کہ مجھے جذباتی طور پر بلیک میل نہ کرو، آپ بھی دعا کرو میں بھی دعا کرتا ہوں۔

میزبان نے دعویٰ کیا ہے کہ علیزے اب چاہ رہی ہیں کہ اُنہیں فیروز کی جانب سے دونوں بچوں کے لیے اخراجات کے لیے ہر مہینے دو لاکھ دیے جائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید