• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ احمد آباد، ظلم کی انتہا، سگے باپ نے معصوم بیٹی کو قتل کر دیا

قلعہ احمد آباد (نامہ نگار )قلعہ احمد آباد میں ظلم کی انتہا، سگے باپ نے معصوم بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ محلہ ہدایت کالونی کے رہائشی ذوالفقار علی نے تھانہ احمد آباد میں دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ دو ماہ سے میری بیٹی کلثوم سسرال سے میرے گھر بچوں سمیت آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز میرے داماد صداقت علی نے گھر میں موجود اہل خانہ کے سامنے کہنا شروع کر دیا کہ یہ بیٹی میرے نطفہ سے نہ ہے اسے دیکھ کر میرا خون کھولتا ہے، اس نے اپنی 6سالہ بیٹی انم شہزادی کو کھیتوں میں لے جا کر قتل کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید