• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد عرب ممالک کی اہم عمارتوں پر سعودی پرچم کا رنگ چھایا رہا

متعدد عرب ممالک کی اہم عمارتیں اور سیاحتی مقامات سعودی پرچم کے رنگوں سے مزین کردیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 92ویں یوم الوطنی کی خوشی میں متعدد عرب ممالک نے شرکت کرتے ہوئے اپنی اہم عمارتوں اور سیاحتی مقامات پر سعودی پرچم کے رنگوں کو مزین کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں برج خلیفہ کو سعودی پرچم سے مزین کرنے کے ساتھ خصوصی شو کا انعقاد کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی یوم الوطنی کی خوشی میں اہرام مصر کو بھی سبز رنگ سے مزین کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اردن نے دارالحکومت عمان کی اہم عمارتوں کے ساتھ عبدون پل کو بھی سعودی پرچم کے رنگ سے مزین کیا۔

بحرینی دارالحکومت مناما کی اہم تنصیبات اور عمارتوں کے ساتھ تجارتی مراکز میں سعودی پرچم کا رنگ چھایا رہا، متعدد شاپنگ مالز میں جشن بھی منایا گیا۔

کویت میں سعودی یوم الوطنی کی خوشی میں کویت ٹاورز کو سبز رنگ سے سجایا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے خصوصی جشن کا اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج قومی دن کا جشن منایا جارہا ہے۔

سعودی عرب کے قومی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ شب آتش بازی کی گئی۔

قومی دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جو تین دن جاری رہیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید