• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں بالکل ٹھیک ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے، عثمان شنواری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹر عثمان شنواری کی موت سے متعلق افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیان جاری کیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک کرکٹ میچ کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس میچ کے دوران عثمان شنواری دل کا دورہ پڑنے پر زمین پر گرے اور انتقال کرگئے۔ 

اس افواہ کے منظر عام پر آنے کے بعد خود عثمان شنواری نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’میں بلکل ٹھیک ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے۔‘ 

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میری پوری فیملی کو لوگ کالز کر رہے ہیں۔

عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ ’بصدر احترام، اتنی بڑی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں۔‘


کھیلوں کی خبریں سے مزید