• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے ان کے وکیل قاضی عمیر علی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ میرے مؤکل کو نوٹس بھجوائے گئے۔

اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ جا کر نوٹس کے جواب دے دیں، آپ کو کس تاریخ کو نوٹس جاری کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد درخواست گزار کو ہوٹل لابی میں بلوایا گیا، بغیر نوٹس کے درخواست گزار سے تفتیش کی گئی اور موبائل قبضے میں لے لیا گیا۔

انہوں نے کہ کہا کہ درخواست گزار نے اس یقین دہانی پر موبائل فون دیا کہ 3 گھنٹے بعد واپس کیا جائے گا، تاہم درخواست گزار کو آج کی تاریخ تک موبائل فون واپس نہیں کیا گیا جو بد دیانتی ظاہر کرتا ہے۔

رضوان کے وکیل نے کہا کہ کرکٹر کو کرپشن سے بچانے کے لیے آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ فورم ہے، درخواست گزار کے خلاف معاملہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں بھجوایا گیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کی طلبی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، انہوں نے درخواست میں این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار اور تحقیقات کی نوعیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید