• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا کے پہلے 5 کھلاڑیوں میں شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے آئی سی سی ویب سائٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا، انہوں شاہین شاہ آفریدی کو بھی اپنے پہلے 5 کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔

سابق کرکٹر مارک وا نے پہلے نمبر پر بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا اور دوسرے نمبر پر شاہین شاہ آفریدی کو رکھا ہے۔

مارک وا نے فہرست میں تیسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان، چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے جوز بٹلر اور پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے میکسویل کو رکھا کیا ہے۔

مارک وا کا کہنا ہے کہ جسپریت بھمرا تینوں فارمیٹ کے شاندار بولر ہیں، شاہین شاہ آفریدی بائیں ہاتھ کے ایک بہت اچھے بولر ہیں وہ وکٹ لینے کا ہنر جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں دیگر کھلاڑی ان کے پیچھے ہوتے ہیں، بائیں ہاتھ کا بولر ہونے کی وجہ سے وہ رائٹ ہینڈر کو ان سوئنگ کرا کر پیچھے لاتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے پاس اسپیڈ بھی ہے میں نے انہیں دوسرے اینڈ پر رکھا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ راشد خان دو تین وکٹیں لینے کے ساتھ 20 رنز بھی بناتے ہیں، جوز بٹلر کو میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نمبر ون بیٹر سمجھتا ہوں، گلین میکسویل ایسا کھلاڑی ہے جو آپ کو میچ جتوا سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید