• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے جی ڈی پی کا 23 فیصد نقصان ہوا، شازیہ مری

وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کے اندر بارش اور سیلاب کا پانی موجود ہے، اتنا بڑا سیلاب پاکستان میں کبھی نہیں آیا، سیلاب سے جی ڈی پی کا 23 فیصد نقصان ہوا۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ زراعت میں 30 سے 40 فیصد لیبر کو نقصان ہوا، سیلاب سے 392 پلوں کو نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ 20 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔

شازیہ مری نے کہا کہ سیلاب سے 13 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ میں وزیراعظم نے تمام اراکین کو اعتماد میں لیا، حالیہ دورے کے دوران سیلاب کے کیس کو دنیا کے سامنے رکھا۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج بھگت رہا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنےکے لیے بہت وسائل درکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید