• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 67 کورونا کیسز رپورٹ، 1 مریض فوت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں مزید صرف 67 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 85 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 613 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 555 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 226 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 5 لاکھ 19 ہزار 794 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ملتان میں 2 اعشاریہ 83 فیصد، کوئٹہ میں 1 اعشاریہ 49 فیصد، لاہور میں 1 اعشاریہ 20 فیصد، کراچی میں 0 اعشاریہ 69 فیصد اور اسلام آباد میں 0 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید