• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کے لیے خوشی کی خبر سامنے آ گئی، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 14روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی زیرو ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پیٹرول پر لیوی 37 روپے 50 پیسے اور ڈیزل پر7 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف وزارتِ خزانہ کی مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید