• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد اضافہ ہونے کے بعد شرح 30.62 فیصد ریکارڈکی گئی۔

 ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21 میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 13پیسے اضافہ ہوا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 41 روپے 11 پیسے بڑھی جبکہ 190 گرام چائے کی قیمت میں 8 روپے 35 پیسے اضافہ ہوا۔

دال چنا 81 پیسے اور دال مونگ کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے زندہ مرغی ایک روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ صابن، دودھ، دہی، مٹن، انڈے اور چاول بھی مہنگے ہوئے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 63 پیسے سستا ہوا۔

ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 48 روپے 55 پیسے کم ہوئی۔ گھی 64 پیسے اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی، کیلے، لہسن اور آلو کی قیمت میں بھی کمی آئی۔

تجارتی خبریں سے مزید