• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات

امریکی شرح سود فیصلے سے قبل سونے کے بھاؤ نے پلٹہ کھالیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی 7900 روپے تولہ اضافہ ہوگیا۔

امریکا کا مرکزی بینک آج اپنی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی اجلاس کے بعد شرح سود کا اعلان کرے گا۔ عالمی ماہرین کی اکثریت کے اندازے امریکی شرح سود میں 25 بیسسز پوائنٹس اضافے کے ہیں۔

شرح سود میں اضافہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا سبب ہوتا ہے، لیکن فیصلے سے قبل عالمی بازار میں گولڈ قیمتوں نے پلٹہ کھایا۔

عالمی صرافہ میں فی اونس سونے کی قیمت 79 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 347 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی قیمتوں کا اثر مقامی صرافہ بازار کی قیمتوں پر بھی ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 7900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 773 روپے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے ہوگیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید