• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کے جارحانہ بیٹر اعظم خان کے لیے ایک لڑکی اپنا پیغام پوسٹر پر لکھ کر اسٹیڈیم میں آ گئی۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران لڑکی نے اعظم خان کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کر دی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لڑکی اور اس کے پیغام کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعظم خان سے شادی سے متعلق سوال بھی پوچھ لیا۔

اس سے قبل ٹیم کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں پاکستان کے جارحانہ بیٹر اعظم خان کی ٹیم بارباڈوس رائلز کو شکست ہو گئی تھی۔

اعظم خان نے فائنل میچ میں 51 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم خان نے فائنل میچ سےمتعلق لکھا تھاکہ جو نتیجہ ہم چاہتے تھے وہ نہیں آیا لیکن ٹیم کے ساتھ گزارے 4 ہفتے بہت ہی زبردست رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید