• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ کاری لانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں نجی سرمایہ کاری لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لیگ میں شامل ٹیم میلبرن رینیگیڈز کی نجی ملکیت کے لیے بولیاں طلب کر لیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بگ بیش لیگ میں شامل ٹیم میلبرن رینیگیڈز 28-2027ء کے سیزن میں نئی ملکیت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

اس نجی سرمایہ کاری سے آسٹریلوی کرکٹ کے لیے اضافی فنڈز حاصل ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ کمیونٹی، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کے فیصلہ کیا ہے تاہم اس نجی سرمایہ کاری سے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت متاثر نہیں ہو گی۔

بورڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ کے اہم معاملات پر کرکٹ آسٹریلیا کا کنٹرول برقرار رہے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بین الاقوامی شیڈول، کھلاڑیوں کی دستیابی، بگ بیش کی سیلری کیپ اور برانڈنگ کے معاملات پر بھی کرکٹ آسٹریلیا کے مکمل اختیار میں رہیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید