• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پوجا کے دوران آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک، 60 زخمی ہوگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ روز درگا پوجا کے دوران آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے بھا دوہی میں درگا پوجا کے دوران پنڈال میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب آرتی کی رسم جاری تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق پوجا میں 150 افراد شریک تھے، آگ بھڑکنے سے  3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ان دنوں بھارت میں مذہبی تہوار نوراتی چل رہی ہے جو 10 روز تک جاری رہے گی، حادثہ نوراتی کے ساتویں روز ’ساپتامی‘ کے موقع پر ہونے والی پوجا کے دوران پیش آیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید