• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورون دھون کا سارہ علی خان کی نئی فلم کا اعلان

نوجوان اور خوبرو بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نئی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اس بات کا اعلان ورون دھون نے کیا، انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے ورون نے فلم کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ یہ اعلان سارہ علی خان ہی کے انداز میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نمستے درشکو، یہ اعلان ہے اے وطن میرے وطن کے متعلق جس میں آزادی کی جنگ لڑنے والے کا ذکر ہے۔


یہ ویڈیو سارہ علی خان نے بھی اپنے انسٹاگرام سے شیئر کی اور بتایا کہ وہ جلد ہی فلم کے سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کریں گی۔

مذکورہ فلم سنسنی خیز ڈرامہ پر مبنی ہے جو اصل واقعات پر فلمائی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید