• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ امریکا مکمل، وطن روانہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ—فائل فوٹو
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ—فائل فوٹو

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دورۂ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داران کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان، چین اور بھارت پر بھی بات کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران پاک امریکا تعلقات میں بہتری، تجارت اور سرمایہ کاری پر زور دیا۔

دورۂ امریکا میں آرمی چیف نے بتایا کہ پاکستان تنازعِ کشمیر کا جلد حل چاہتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی دورے کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع کا آرمی چیف سے ملاقات پر بیان

دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پاک امریکا تعلقات کے 75 سال منا رہے ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات میں دفاعی شراکت داری اور باہمی امور پر بات ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید