• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالپا کا نجی ایئر لائنز کے پائلٹس کو بھی ممبر شپ دینے کا فیصلہ

پاکستان کے پائلٹس کی تنظیم پالپا نے بڑا فیصلہ کرلیا، پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پی آئی اے کے علاوہ اب نجی ایئر لائنز کے پائلٹس کو بھی تنظیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

پہلے مرحلے میں نجی ایئر لائنز کے پائلٹس کو ایسوسی ایٹڈ ممبرشپ دی جائے گی۔

پالپا ذرائع کے مطابق پالپا کے قوانین میں تبدیلی کے بعد نجی ایئر لائن کے پائلٹس کو تنظیم کی کونسل ممبر شپ دی جائے گی۔

پائلٹس کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن فار پائلٹس نے بھی پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کے پائلٹس کو پالپا میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

پالپا کے صدر کیپٹن سلمان چوہدری کا کہنا ہے کہ اس تاریخی فیصلے سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لئے پالپا کا کردار مزید اہم ہوگا۔

پالپا کے مطابق فیصلہ پائلٹس کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید