ڈی آئی خان میں چند ہی گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 5 اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا ہے کہ ایف بی آر کے 4 اہلکاروں اور ٹریفک پولیس اہلکار کو دورانِ ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ابھایا پل کے قریب مسلح افراد نے ایف بی آر کے اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایف بی آر کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں 2 ایف بی آر کے مستقل ملازم جبکہ 2 کنٹریکٹ ملازم تھے۔
دوسرے واقعے میں بنوں روڈ پر نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس کی موبائل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔
دونوں واقعات کے بعد ڈی آئی خان شہر اور گرد و نواح میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔