• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کا سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما تحریکِ انصاف اسد عمر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی پریشانی واضح تھی، میاں صاحب آئی ایم ایف کے معاہدے کے حوالے سے آپ کہتے ہیں کہ غداری ہوئی، وزیراعظم کی پارٹی نے فیٹف بل کے خلاف ووٹ ڈالے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیب کی 34 ترمیموں کا مسودہ تھا آخری وقت تک آپ نے اس فیٹف بل کی مخالفت کی، غداری آپ نے کی تھی جس کا ریکارڈ قومی اسمبلی میں موجود ہے۔

اسد عمر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ ایک سروے میں واضح ہوا کہ عمران خان اورپی ٹی آئی سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اگلا مقدمہ عمران خان پر بھینس چوری کا ہو گا کیوں کہ باقی تو کچھ رہ نہیں گیا، اسد عمر داتا دربار میں تھا اور پرچہ کٹا کہ آپ ایف 9 پارک میں لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5 ماہ میں ہوئی ہے۔

اسد عمر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ویسے میاں صاحب آج بتا دیں کہ سلیکٹر کون ہے جس کا آپ ذکر کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید