• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل کی گانا گاتے ویڈیو پر صارفین کے ملے جلے تبصرے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سوشل میڈیا پر معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کی مختلف گانے گاتے ویڈیو وائرل ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اس دوران مولانا طارق جمیل کچھ گانوں کے بول میں چوک بھی رہے ہیں اور خود پر ہنس بھی رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا طارق جمیل کی یہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے جب اُنہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دورے کے دوران اپنے سامنے بیٹھے طالبِ علموں کو گانے گا کر سنائے تھے۔

اس ویڈیو پر آنے والے سوشل میڈیا صارفین کے ردّ عمل پر ایک نظر:

کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اُن کی نظر میں مولانا طارق کے گانا گانے میں کوئی برائی نہیں ہے وہ بھی انسان ہیں۔

دوسری جانب کچھ کا مولانا طارق پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گانے کو حرام کہنے والے اب خود گانا گا رہے ہیں۔



قومی خبریں سے مزید