• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں محمد جاوید کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی

سپریم کورٹ : فوٹو فائل
سپریم کورٹ : فوٹو فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے محمد جاوید کو 12 سال قبل سنائی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ کیا کوئی الزام لگائے گا تو سزا دے دی جائے گی؟ الزام ثابت بھی کرنا ہوتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سب کو مارنے کی نیت سے آنے والا کسی ایک کو کیوں چھوڑے گا؟

محمد جاوید کو 2013ء میں تلہ گنگ میں قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید