لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِاعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے، کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے،تمہاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے، شرم کرو۔ تمہیں اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نہ تمہارے آنکھوں کانوں والی ایجنسیاں ملیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ لکھا کہ تمہاری بات کی اسلئے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِاعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اسکو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کاتو کام ہی یہی ہے۔