• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاوارث لاشیں چھت پر رکھنے کا سن کر بہت دکھ ہوا، ڈاکٹر سیمی جمالی

ڈاکٹر سیمی جمالی نے ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاوارث لاشیں چھت پر رکھنے کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ لاشیں سُکھانے یا طلبا کو پڑھانے کیلئے چھت پر رکھی جائیں۔

سیمی جمالی نے کہا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی یا چھیپا کے حوالے کردی جاتی ہیں، لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی فلاحی ادارے تدفین کر دیتے ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ لاشوں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے، میڈیکل کے طلباء کو فریش باڈی پر پڑھایا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید