• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے میڈیا سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا، قانون کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تین برس تک قید ہوسکتی ہے۔

قانون کی دفعہ 29 آزادی اظہار کے تعلق سے سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ’’خوف پیدا کرنے اور امن عامہ کو خراب کرنے‘‘  کے مقصد سے ترکیہ کی سیکیورٹی کے بارے میں آن لائن غلط معلومات پھیلائیں گے انہیں ایک سے تین برس تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حزب اختلاف، یورپی ممالک اور میڈیا کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بل حتمی منظوری کے لیے اب صدر کے پاس بھیجا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید