• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا صارفین کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر سے خاص درخواست

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جیو کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت سے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے خاص درخواست کر دی ہے۔

13 اکتوبر کو فلم کے ریلیز ہوتے ہی طویل مدت سے فلم کے منتظر شائقین نے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رُخ کیا۔

فلم کو توقعات کے مطابق قومی اور بین الاقوامی باکس آفس پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے وہیں فلم غیر معمولی کمائی بھی کر رہی ہے۔

ایسے میں شائقین فلم بھی سوشل میڈیا پر فلم کے کلپس پوسٹ کرکے فلم کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ 

اسی سبب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں سینما گھر جانے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔

عمارہ حکمت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم فلم کے کلپس سوشل میڈیا یا یوٹیوب پر پوسٹ نہ کریں، اس سے آپ نہ صرف ان افراد کا مزہ خراب کریں گے جو فلم دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ فلم کے ممکنہ بزنس کو بھی متاثر کریں گے‘۔

عمارہ حکمت کے ٹوئٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے یوٹیوب پر فلم کے ریلیز ہونے کے حوالے سے اسکرین شارٹس اور فیس بُک کے مخصوص پیچز کے لنکز  شیئر کئے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔











































عمارہ حکمت کے بعد اب فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم بینوں سے اپیل کی ہے کہ ’میرے پیارے پاکستانی بہن بھائیوں، بہت خوش ہوں کہ آپ سب کو فلم اتنی زیادہ پسند آ رہی ہے، لیکن سینما اسکرین کی فون سے ویڈیو بنا کر پوسٹ مت کریں۔

یہ قابل سزا جرم ہے اور جنہوں نے فلم اب تک نہیں دیکھی ہے ان کا مزہ خراب نہ کریں۔ آپ کی مہربانی‘۔

خیال رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو تقریباً 30 سے زائد ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔

البتہ، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سےاس فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید