پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو اسپتال میں نوزائیدہ بچے کے چہرے پر چیونٹیاں رینگنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کام روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میواسپتال کے اے ایم ایس کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نےکام روک دیا، محکمہ صحت نے نئی انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں نئی کمیٹی بنا دی گئی ہے، اسپتال کمیٹی کے جاری کام کو محکمہ صحت کی کمیٹی کے حوالےکر دیا۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ محکمہ صحت کی کمیٹی رپورٹ مکمل کرکے دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میو اسپتال آئی سی یو میں نوزائیدہ بچہ کچھ دن زیر علاج رہ کر انتقال کر گیا تھا۔