• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی۔ 

گریس مارک تمام طلبہ و طالبات کو 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے  محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ (یو اینڈ بی) کو بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت دے دی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں، کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی۔

قومی خبریں سے مزید