• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا لانگ مارچ حکومت کیلئے خطرہ نہیں، احسن اقبال

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ حکومت کیلئے خطرہ نہیں ہے، پرامید ہوں ایم کیو ایم ہمارا ساتھ نہیں چھوڑے گی،صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات حوصلہ افزا رہی بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا۔ وہ ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ لگتا ہے توہین عدالت کا معاملہ پیچھے رہ گیا اور حکومت عدالت کے ذریعے عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے میں بھی ناکام ہوجائیگی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہمیں اتحادیوں سے کوئی خطرہ ہے، شہباز شریف ذاتی طور پر اتحادیوں سے رابطہ رکھتے ہیں،وزیراعظم اتحادیوں کی شکایت رفع کرنے کیلئے خود مداخلت کرتے ہیں،ایسی کوئی بات نہیں جس پر حکومت کے لئے کوئی خطرہ نظر آئے، پرامید ہوں ایم کیو ایم ہمارا ساتھ نہیں چھوڑے گی، ایسی کوئی بات نہیں جس پر ایم کیو ایم حکومت چھوڑنے پر مجبور ہوجائے، ایم کیو ایم کی شکایت رفع کرنے کے لئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کریں گی، اتحادی حکومت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا تکبر اتحادیوں کو دور کرنے کی بڑی وجہ تھی، عمران خان کے حلیفوں نے ان کے رویے سے نالاں ہوکر ان کا ساتھ چھوڑا تھا، عمران خان ایجنسیوں سے اتحادیوں کو مینج کرواتے تھے شہباز شریف خود مینج کرتے ہیں، ایم کیو ایم کی شکایات کا ازالہ کرلیں گے۔
اہم خبریں سے مزید