• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف کا قتل، کینیا میں لاقانونیت اور جرائم

لاہور (صابر شاہ) پاکستان کے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کا قتل افریقی ملک کینیا میں اہم شخصیات کے قتال کی تاریخ میں تازہ اضافہ ہے۔

 ایک جنوبی افریقی روزنامے کے مطابق کینیا نے قتل کی وارداتوں کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی گزشتہ جولائی میں دو بھارتی باشندے ذوالفقار احمد خان اور محمد زید سمیع قدوائی کو نیروبی سے اغواء کیا گیا جن کا ہنوز سراغ نہیں ملا۔ اس واردات کا الزام اسپیشل سروس یونٹ پر لگایا جاتا ہے۔


 یہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کی انتخابی ٹیم کا حصہ بننے نیروبی آئے اور گزشتہ 25؍ جولائی سے لاپتہ ہیں۔

 ستمبر 1988ء میں پبلشنگ اسسٹنٹ جولی وارڈ کو قتل کردیا گیا۔ 

1991ء میں کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللہ عفلان کو ترک حکام ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے ترکی لے گئے ۔

جون 2021ء میں ہالینڈ کے سرمایہ کار ہرمن روون ہوسٹ ممباسا میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، ان کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر ہاتھ پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید