• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ میں 1 ہزار افراد نہ لانے والے اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی ہوگی، ذرائع پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ کیلئے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار افراد لانے کا ٹاسک دے دیا، ایک ہزار افراد نہ لانے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں کارکنوں کو کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق اراکین اسمبلی اور ضلعی تنظیموں کو ذمہ داریاں دی گئیں، لانگ مارچ کیلئے خیبر پختونخوا سے قافلہ 4 نومبر کو اسلام آباد روانہ ہوگا، چارسدہ اور نوشہرہ سے بھی قافلے مارچ میں شرکت کریں گے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پشاور سے قافلہ کی قیادت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کریں گے، مردان سے عاطف خان اور صوابی سے قافلے کی قیادت اسد قیصر اور شہرام ترکئی کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید