• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 7 ماہ سے بے ہوش حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دیدیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 7 ماہ سے بے ہوش حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ حاملہ خاتون چند ماہ قبل روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو گزشتہ 7 ماہ سے اسپتال میں بے ہوش ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو اسکوٹر پر حادثہ پیش آیا اور ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے خاتون کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کے دماغ کی سرجری بھی کی گئی لیکن صرف آنکھیں کھولنے کے علاوہ ان کے جسم میں کوئی حرکت نہیں ہوتی۔

ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے خاتون کے حمل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہوں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید