پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان نے استفسار کیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی اور کسی دہشت گرد تنظیم میں کوئی فرق ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مرحوم سیاستدان مشاہد اللّٰہ کے خان صاحبزادے افنان اللہ خان نے بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پختونخوا کے وزیر نے بیان دیا ہے کہ وہ اسلحہ لے کر اسلام آباد آ رہے ہیں، اگر ان کو روکا تو وہ اسلحےکا استعمال کریں گے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اس سے پہلے (سابق وفاقی وزیر) علی امین گنڈاپور کی آڈیو سب نے سنی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی مہذب معاشرے میں اس طرح اسلحے کے زور پر حکومت گرائی جا سکتی ہے؟
افنان اللّٰہ خان نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی میں اور کسی دہشت گرد تنظیم میں کوئی فرق ہے؟